چناب نگر؍ لاہور (نمائندہ خصوصی+ خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام آل پاکستان اکتالیسویں دو روزہ سالانہ ختم نبوت کانفرنس چناب نگر آج 27؍ اکتوبر سے مرکز ختم نبوت مسلم کالونی میں شروع ہو گی۔ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن آج بعد نماز ظہر والی نشست سے خطاب کریں گے ۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنمائوں مولانا عزیز الرحمن جالندھری، مولانا اللہ وسایا اور مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی نے کانفرنس کے تفصیلی نشستوںکا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کی پانچ نشستیں ہوں گی۔ مولانا مفتی محمد حسن کے درس قرآن سے کانفرنس کا آغاز ہو گا۔ جماعت اسلامی کے سراج الحق، لیاقت بلوچ و دیگر کا خطاب ہوگا۔ کل بروز جمعتہ المبارک صبح کی نماز کے بعد شیخ الحدیث مولانا منیر احمد منور و دیگر کا خطاب ہوگا۔