ایشیائی بنک نے ڈیڑھ ارب ڈالر پاکستان کو دیدیئے :جرمنی سے 75لاکھ یورو کی امداد کا معاہدہ


اسلام آ باد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر کی رقم جاری کر دی، رقم سٹیٹ بنک  میں حکومت پاکستان کے اکاؤنٹ میں جمع کر دی گئی۔  حکام کا کہنا ہے کہ اس قرض سے زرمبادلہ کے ذخائر اور توازن ادائیگی میں بہتری ہوگی۔  رقم سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خوراک، سماجی تحفظ اور انفراسٹرکچر کی تعمیر پرخرچ ہوگی، جب کہ کیش امداد حاصل کرنے والے افراد کی تعداد 79 لاکھ سے بڑھ کر 90 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔ اے ڈی بی کی جاری کردہ رقم  سے سکولوں میں بچوں کی انرولمنٹ اور صحت کی سہولیات میں بہتری آئے گی، اس رقم میں حاملہ خواتین اور دو سال سے کم عمر بچوں کی صحت کا تحفظ پروگرام شامل ہے۔پاکستان اور جرمنی کے درمیان 75 لاکھ یورو کی امداد کا معاہدہ طے پا گیا ہے جسے صحت کی بہتری اور غربت میں کمی کے پروگرام میں استعمال کیا  جائے گا۔ جرمنی کی حکومت نے گلگت بلتستان کیلئے 1.785 اور خیبر پی کے لئے 5.72 ملین یورو کی گرانٹ (کل 7.5 ملین یورو) نامی منصوبے کے ذریعے فراہم کی ہے وزرات اقتصادی امور  کے اعلامیے کے مطابق معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی امور میں منعقد ہوئی معاہدے پر ڈاکٹر کاظم نیاز سیکرٹری آئی اے ڈی اور سیاسٹین جیکوبی کنٹری ڈائریکٹر جرمن ترقیاتی بینک نے اسلام آباد میں دستخط کئے مالکی تعاون کے اس پروگرام کا مجموعی ہدف حفاظتی نیٹ ورک فراہم کرکے آبادی بالخصوص غریبوں کی صحت کی حالت بہتر بنانا اور صحت کے اخراجات کیلئے ادائیگیوں میں کمی کے ذریعے غربت میں کمی لانا ہے۔ منصوبے کا مقصد مالیاتی رکاؤٹوں کو کم کرنے اور خدمات کی فراہمی کو مضبوط بنانے کے ذریعے غریب ترین آبادی تک رسائی کو بہتر بنانا ہے۔جرمنی کی حکومت نے گلگت بلتستان کیلئے 1.7ملین یورو کی گرانٹ اور خیبرپی کے کے لیے 5.72 ملین یورو کی گرانٹ (کل 7.5 ملین یورو) حکومت پاکستان کو "سوشل ہیلتھ پروٹیکشن، فیز III" نامی منصوبے کے ذریعے فراہم کی ہے۔دستخطی تقریب آج وزارت اقتصادی امور میں  ہوئی۔مالیاتی معاہدے پر ڈاکٹر کاظم نیاز، سیکرٹری، اور  سیباسٹین جیکوبی، کنٹری ڈائریکٹر، جرمن ترقیاتی بینک  نے اسلام آباد میں دستخط کیے۔مالی تعاون کے اس پروگرام کا مجموعی ہدف حفاظتی نیٹ ورک فراہم کرکے آبادی بالخصوص غریبوں کی صحت کی حالت کو بہتر بنانا اور صحت کے اخراجات کے لیے ادائیگیوں میں کمی کے ذریعے غربت میں کمی لانا ہے۔

ای پیپر دی نیشن