ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ  بجلی 9  پیسے‘ یونٹ مہنگی

Oct 27, 2022


اسلام آباد (نامہ نگار) ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 9 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔ اضافے کا اطلاق لائف لائن‘ کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔ (نیپرا) نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 9 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی صارفین پر ایک ارب 10 کروڑ روپے کا اضافہ بوجھ پڑے گا۔ چیئرمین نیپرا نے   کہا کہ خوشی کی بات ہے ایندھن کی قیمتوں میں کمی کا فرق پڑ رہا ہے۔ یہ سلسلہ چلتا رہا تو آئندہ مہینوں میں بجلی سستی ہوگی۔

مزیدخبریں