کوئٹہ (اے پی پی) نامعلوم مسلح افراد کے ہینڈ گرنیڈ حملے میں پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔ بولان پولیس تھانہ ڈھاڈر پر نامعلوم افراد نے رات ایک بجے کے قریب ہینڈ گرنیڈ بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک زوردار دھماکہ ہوا جس سے سپاہی عابد حسین سولنگی شدید زخمی ہوا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔ علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔