روس پاکستان کو بارٹر ٹریڈ کے تحت بھی گندم فراہم کرنے پر تیار

Oct 27, 2022


اسلام آباد (نامہ نگار) روس نے پاکستان کو بااثر ٹریڈ  کے تحت گندم  فراہم کرنے کی پیشکش کر دی۔ وفاقی وزیر برائے قومی غذاتی تحفظ اور تحقیق طارق بشیر چیمہ نے روسی وفد سے  ملاقات کی جس میں وفد نے بارٹر ٹریڈ کی صورت میں فوڈ باسکٹ کموڈٹیز کا تبادلہ کرنے پر بھی آمادگی ظاہر کی۔ وفد میں پروڈنٹ نمائندے یوسف آصف اور حامد علی‘ ایگریکلچر  اتاشی الیکسی کدریاوٹسیف اور اتاشی روسی ایمبیسی  الیگزینڈر شامل تھے۔ روسی پروڈٹورگ یوسف آصف نے کہا کہ پاکستان اور روس زراعت میں تجارتی تعاون بڑھانے سے باہمی طورپر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ روسی پروڈنڈورگ یوسف آصف نے کہا کہ روس گندم کا سب سے بڑا برآمد کندہ ہے۔ دوسری طرف پاکستانی چاول اچھے معیار کے ہیں۔ روس پاکستان سے چاول کی درآمد بڑھانے کا  خواہاںہے۔ روس پاکستان میں روس کو چاول کے مجاز برآمد کنندگان کی تعداد میں اضافہ کر رہا ہے۔ وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے بتایا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے زرعی شعبے کو بہت زیادہ نقصان ہوا ہے۔

مزیدخبریں