سپریم کورٹ بار کے انتخابات کل  17 عہدے 39 امیدوار آمنے سامنے 


لاہور (سپیشل رپورٹر) سپریم کورٹ بار کے 28 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات میں 17 عہدوں کیلئے 39 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ صدر کیلئے سندھ سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو منتخب کیا جائے گا جس کے لئے 6 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ عاصمہ جہانگیرگروپ کے صدارتی امیدوار خالد جاوید ہیں، حامد خان گروپ کی طرف سے عابد شاہد زبیری صدارتی امیدوار ہیں۔ صدارتی امیدواروں میں خواجہ نوید، خلیل ڈوگر، جمیل احمد اور یوسف مولوی کے نام شامل ہیں۔ نائب صدور کے 4 عہدوں پر 8 امیدوار مدمقابل ہیں۔ عاصمہ جہانگیرگروپ کے پنجاب سے نائب صدر کے امیدوار یونس خان نول کا مقابلہ حامد خان گروپ کی بشریٰ قمر سے ہوگا۔ سیکرٹری  کے عہدوں پر 2 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ پنجاب سے عاصمہ جہانگیر گروپ کے سیکرٹری کے امیدوار سید علی عمران کا مقابلہ حامد خان گروپ کے اختر شبیر سے ہو گا۔ ایڈیشنل سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری کے عہدوں پر بھی دو، دو امیدوار مدمقابل ہیں۔  ممبر ایگزیکٹو کمیٹی کے 9 عہدوں کیلئے 19 امیدواروں میں مقابلہ ہو گا۔ انتخابات میں 3 ہزار 328 وکلاء ووٹ کاسٹ کرنے کے اہل ہیں۔  لاہور سے تعلق رکھنے والے ممبران کی تعداد  1277 ہے۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا جنرل ہاؤس اجلاس ہوا، جس کی صدارت احسن بھون نے کی سیکرٹری ممتاز ملک نے سالانہ رپورٹ پیش کی، جنرل ہاؤس نے اخراجات، پلاٹوں اور اراضی بارے رپورٹ منظور کر لی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...