لاہور (نوائے وقت رپورٹ) اینٹی کرپشن پنجاب نے آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر کیخلاف کرپشن کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اینٹی کرپشن نے ان کو دو بار طلب کیا لیکن وہ پیش نہ ہوئے، اکبر ناصر خان پر ٹھیکہ دینے کیلئے دستاویزات میں ردوبدل کا الزام ہے۔ آئی جی اسلام آباد کو پنجاب میں داخلے پر گرفتار کر لیا جائے گا۔
اینٹی کرپشن پنجاب نے آئی جی اسلام آباد کیخلاف بدعنوانی کا مقدمہ درج کر لیا
Oct 27, 2022