اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ خبر نگار) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ سینئرصحافی ارشد شریف کے کینیا میں قتل سے متعلق حقائق جاننے کیلئے اعلی سطحی دو رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ وزارت داخلہ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی ٹیم ایف آئی اے کے ڈائریکٹر ڈی آئی جی پولیس اطہر وحید، ڈپٹی ڈی جی انٹیلی جنس بیورو عمرشاہد حامد پرمشتمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی ٹیم ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کرے گی۔ حتمی رپورٹ وزارت داخلہ کو پیش کرے گی۔ وزارت خارجہ اور کینیا نیروبی میں پاکستانی سفارتخانہ اس دورے کی معاونت کریں گے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ تحقیقاتی ٹیم ارشدشریف کیس میں پاکستان کے ایک نجی چینل سے منسلک شخصیت کے کینیا میں سونے کی سمگلنگ کے کاروبار سے متعلق قائم کمپنی کے کردارکاجائزہ لے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ راناثنا اللہ نے کہا کہ تحقیقاتی ٹیم ارشدشریف کی پاکستان سے دوبئی اور پھر دوبئی سے کینیا روانگی کی مکمل وجوہات اور محرکات کا جائزہ لے گی۔ ایک سیاسی شخصیت کے اعتراف کے بعد تحقیقاتی ٹیم ارشد شریف کو پاکستان سے دوبئی اور پھر انہیں کینیا جانے پر مجبور کرنے کے عوامل کا بھی جائزہ لے گی۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ تحقیقاتی ٹیم، کینیا پولیس اور دیگر ذرائع سے حاصل شدہ معلومات اور شواہد کی روشنی میں اپنی ایک آزادانہ رپورٹ مرتب کرکے وزارت داخلہ کو پیش کرے گی۔ ٹیم کینیا روانہ ہو گئی ہے۔اقوام متحدہ نے ارشد شریف کی پراسرار موت کی مکمل تحقیقات پر زور دیتے ہوئے نتائج منظرعام پر لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے واشنگٹن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ارشد شریف کی موت کی المناک رپورٹ دیکھی ہے۔ میرے خیال میں وجوہات کی مکمل چھان بین کی ضرورت ہے۔ ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقاتی ٹیم میں چند ہی گھنٹوں میں اہم تبدیلی کر دی گئی۔ وفاقی حکومت نے کینیا میں سینئر صحافی ارشدشریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے بنائی جانے والی ہائی پروفائل ٹیم کی تشکیل نو کر کے اسے 3 سے کم کر کے 2 رکنی کر دیا۔ ٹیم میں اب آئی ایس آئی کے نمائندے شامل نہیں ہونگے۔ ٹیم میں اب انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) اور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے نمائندے شامل ہونگے۔ پہلے جاری کئے گئے حکم نامے میں ٹیم میں انٹر سروسز انٹیلی جنس سروس (آئی ایس آئی) کے افسر کو بھی شامل کیا گیا۔ دریںاثنا مقتول صحافی ارشد شریف کے معاملے پر قائم تحقیقاتی کمیٹی کے ارکان کینیا روانہ ہوگئے۔دریں اثناءفیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ ارشد شریف قتل کیس میں فیصل واوڈا، عمران خان اور مراد سعید سے بھی تفتیش کی جائے گی۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ فیصل واوڈا کے بعد کسی اور شہادت کی ضرورت نہیں ہے، ان کی باتوں کو سنجیدہ لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا کی بات کو پیش نظر رکھیں تو ارشد شریف معاملے کے سارے ناتے باتے عمران خان کی طرف جاتے ہیں۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ فیصل واوڈانے ایسی فیملی کو بے نقاب کر دیا، کینیاکے فارم ہاو¿س کا تعلق ایسی فیملی سے بنایا جا رہا ہے، جن کا دبئی میں کاروبار ہے۔ اگر ریڈزون میں داخل ہونے کی کوشش کی تو پھر نقصان کی ذمہ داری ان کی ہو گی۔ ارشد شریف قتل کیس کی باضابطہ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ مقتول صحافی کا پمز ہسپتال میں مکمل پوسٹ مارٹم ارشد شریف کی اہلیہ کی درخواست کے بعد کیا گیا۔ اسلام آباد کے تھانہ رمنا کے ذریعے پوسٹ مارٹم کی باضابطہ درخواست پمز ہسپتال کو دی گئی۔ ارشد شریف کی میت کو انتہائی سخت سکیورٹی میں گولڑہ موڑ کے قریب نجی ہسپتال کے سرد خانے منتقل کیا گیا، ارشد شریف کے اہل خانہ نجی ہسپتال پہنچے اور مقتول کا دیدار کیا، گذشتہ روز صبح 11 بجے پولیس اور ایف سی کی انتہائی سخت سکیورٹی میں مقتول صحافی کی میت کو پمز ہسپتال منتقل کیا گیا، ہسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کی میت کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا ہے، ارشد شریف کی میت سے خون سمیت دیگر نمونے حاصل کر لیے ہیں جن کو فرانزک تجزیے کے لیے لاہور فرانزک لیبارٹری بھیجا جائے گا، پوسٹ مارٹم کے دوران ارشد شریف کی میت کو مارچری سے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ بھیجا گیا جہاں ڈاکٹروں نے میت کے مختلف حصوں کی سٹی سکینز اور ایکسرے کیے گئے، ذرائع کا کہنا تھا فرانزک تجزئیے کے بعد مفصل پوسٹ مارٹم رپورٹ کی تیاری میں 2 ہفتے کا وقت لگ سکتا ہے جس میں ارشد شریف کے انتقال کی اصل وجہ کے ساتھ دیگر اہم حقائق سامنے آسکیں گے۔ پمز ہسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم تیاری میں تمام وسائل بروکار لائے جائیں گے اور رپورٹ تیاری کے بعد حکومت کو پیش کی جائے گی، مقتول صحافی کی میت پوسٹ مارٹم کے بعد گولڑہ موڑ کے قریب واقع نجی ہسپتال کے سرد خانے منتقل کردی گی۔ مقتول صحافی کی نماز جنازہ آج دن دو بجے فیصل مسید میں ادا کی جائے گی اور تدفین ایچ الیون قبرستان میں ہو گی۔
رانا ثنائ