مدارس کو دہشت گردی سے جوڑنا درست نہیں: راغب حسین نعیمی 

Oct 27, 2022


لاہور (خصوصی نامہ نگار)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاکہ مدارس کو دہشتگردی سے جوڑنادرست نہیں،جومدارس کسی غیر قانونی سرگرمی ملوت نہیں انہیں کلیئرنس سرٹیفکیٹ جاری کیاجائے۔ایسے ادارے جو مشکوک سرگرمیوں پائے جائیں ان کےخلا ف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔مدارس معاشرے کےلئے بوجھ نہیں بلکہ لوگوں کی شرعی رہنمائی کےلئے ان کاوجو د ناگزیر ہے۔دینی مدارس معاشرے کی اخلاقی تربیت میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔دینی مدارس کے اساتذہ کی تعلیم کےلئے فروغ کےلئے بے لوث خدمات معاشرے کےلئے روشن مثال ہیں۔وطن عزیر اس وقت مختلف بحرانوں کاشکار ہے، قومی قیادت افہام وتفہیم سے مسائل کاحل نکالے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ایوان سرفراز میں آرگنائزیشن فار ریسرچ اینڈایجوکیشن کے زیراہتمام اساتذہ کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں