پولیو مہم، لاہور میں2 روزکے دوران 8لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے 

Oct 27, 2022


لاہور(خبرنگار)ڈی سی لاہور محمد علی کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کی دوسرے روز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز ، ڈی ڈی ایچ اوز، ایریا انچارجز، یو سی ایم اوز سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ڈی سی لاہور محمد علی کو بریفنگ دی گئی ہے پولیو مہم کے پہلے دو روز آٹھ لاکھ 40 ہزار 976 پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں اور دوسرے روز 47941 رہ جانے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں 80 ریفیوزل کیسز کے والدین کو قائل کر کے بچوں کو قطرے پلائے گئے ہیں پولیو مہم کا آج تیسرا روز تھا۔ڈی سی لاہور محمد علی نے کہا کہ پولیو مہم بھرپور طریقے سے جاری رہی۔
27اکتوبر بھارتی غاصبانہ تسلط
 کی یاد دلاتا ہے: راجہ ناصر عباس 
لاہور (خصوصی نامہ نگار)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر یوم سیاہ کشمیر پر بھارتی غاصبانہ تسلط کی یاد دلاتا ہے، گذشتہ سات دہائیوں سے نہتے کشمیری عوام بھارتی جبر واستبداد کا مردانہ وار مقابلہ کررہے ہیں،اقوام عالم اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی مظلوم کشمیری عوام پر بھارتی ظلم وبربریت پر خاموشی شرمناک اور افسوسناک ہے، پاکستانی حکومت کو بھی دوبارہ مسئلہ کشمیر کو خارجہ پالیسی میں ترجیحی حیثیت دینا ہوگی۔

مزیدخبریں