راولپنڈی (جنرل رپورٹر) حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی کا کہنا ہے کہ بھارت ظلم و جبر کے سارے ہتھکنڈے آزمانے کے باوجود کشمیری مسلمانوں کے جذبہ حریت کو سرد نہ کرسکا، کشمیری شہدا کا خون رنگ لائے گا اور جلد وہاں آزادی کا سورج طلوع ہوگا، عالمی برادری کی کشمیر میں بھارتی جبر و استبداد پر خاموشی المیہ ہے،یہ بات انہوں نے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہی، واضح رہے کہ 27 اکتوبر تاریخ انسانی کا وہ سیاہ دن ہے جب بھارت نے ریاست جموں کشمیر پر قبضہ وحملہ کے لئے فوجیں داخل کی تھیں۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کشمیری عوام ہرسال 27اکتوبرکو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں کیونکہ بھارت نے 75سال قبل اسی دن سر زمین کشمیرمیں اپنی فوجیں اتار کر اس پرجبری قبضہ کیاتھا۔بھارت کو آ زادی دینے والی برطانوی حکومت نے کشمیریوں کی قربانیوں اور سیاسی خواہشات کو نظرانداز کرتے ہوئے جانبداری کا مظاہرہ کیا۔
اور کانگریس رہنماو¿ں کی بے جا طرف داری کی۔
بھارت ظلم کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ حریت کو سرد نہ کرسکا، دردانہ صدیقی
Oct 27, 2022