آر ڈی اے کے ڈائریکٹر ایل یو اینڈ بی سی طاہر میونے غیر قانونی کمرشل عمارتوں کے مالکان کو 2ہفتوں میںنقشے جمع کروانے کی ہدایت کردی 


راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول ونگ آر ڈی اے نے غیر قانونی اور غیر مجاز کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بنی سٹاپ اور موری غزن کے علاقے میں چکری روڈ پر پانچ مارکیٹوں میں 100 دکانیں اور گلریز ہاو¿سنگ سکیم راولپنڈی میں چار دکانیں اور زیر تعمیر ایک رہائشی عمارت کو سر بمہر کر دیا ہے ،آر ڈی اے کے ترجمان نے بتایا کہ ایل یو اینڈ بی سی ونگ کے عملہ دو اسسٹنٹ ڈائریکٹرز بلڈنگ کنٹرول، بلڈنگ انسپکٹرز اور دیگر نے متعلقہ تھانہ راولپنڈی پولیس کے تعاون سے غیر قانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف آپریشن کیا اور مذکورہ غیر قانونی کمرشل عمارتوں کو سر بمہر کر دیا ہے۔ ان غیر قانونی کمرشل عمارتوں کے مالکان آج ڈائریکٹر ایل یو اینڈ بی سی محمد طاہر میو کے سامنے پیش ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی آر ڈی اے محمد سیف انور جپہ نے ان غیر قانونی کمرشل عمارتوں کے مالکان کو ہدایت کی ہے کہ عمارتوں کو ریگولرائز کروائیں اور نقشے جمع کروائیں اور دو ہفتوں کا وقت دیا ہے اور ان سے انڈرٹیکنگ لی ہے اگر ان عمارتوں کو دو ہفتوں میں ریگولرائز نہ کروایا گیا پھر ان کو دوبارہ سیل کر دیا جائے گا اور ایف آئی آر درج کروا دی جائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن