راولپنڈی (محبوب صابر سے)سردی کا موسم شروع ہوچکا ہے اور شہری گیس کی بندش اور کم پریشر سے مشکلات میں پڑ گئے، ایل پی جی گیس، لکڑیاں اور کوئلے مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہو چکے ہیں،متعدد شہریوں نے غیر قانونی طور گھروں میں گیس پریشر کیلئے کمپریسر نصب کرلئے، رپورٹ کے مطابق ابھی سردی کے موسم کی شروعات ہیں ٹھنڈ کم ہے، دن کے اوقات میں کم اور شام ڈھلتے ہی ٹھنڈک میں اضافہ ہو جاتا ہے، کینٹ اورشہر نیوکٹاریاں، اڈیالہ روڈ نیو لالہ زار، آدڑہ اصغر مال کوٹھہ کلاں،گلریز، ڈھوک چراغ دین رسول ٹاو¿ن رحیم آباد اجمیری بازار، موہن پورہ ٹاہلی موہری، ڈھیر حسن آباد، ڈھوک سیداں، تلسہ روڈ، لالہ زار، ہارلے سٹریٹ، صادق آباد، حاجی چوک،مسلم ٹاو¿ن،کرنل یوسف کالونی،ڈھوک کالا خان، چاہ سلطان،ڈھوک الٰہی بخش، ڈھوک کھبہ، پیرودھائی، رتہ امرال، ڈھوک رتہ، ڈھوک حسو، ڈھوک منگٹال، ٹیپو روڈ،سٹلائیٹ ٹاو¿ن، پرودھائی، بنگش کالونی اور ڈھوک حسو اور دیگر علاقوں کے مکینوں حسن شاہ، راجہ ساجد محمود، چوہدری محمد یوسف، قدیر احمد چوہدری، تنویر احمد، خالد محمود، نعمان حیدری، سید عمران زیدی اور سید طالب زیدی نے بتایا کہ سوئی گیس کے پریشر میں کمی اور دن میں سپلائی غیر اعلانیہ طور پر بندہو جاتی ہے جس کہ وجہ سے شہروں کو صبح ناشتے، دن اور رات لو کھانے کے وقت شیدی مشکلات کا سامنا ہے معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے، گیس پریشر کی کمی سے گھریلو صارفین کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے،رپورٹ کے مطابق گیس کے بحران کے باعث کمپریسر اور پریشر کھینچنے والی مشینوں و آلات کی مانگ میں اضافے سے قیمتوں میں اضافہ ہو گیا،گیس کی لوڈ شیڈنگ سے ایل پی جی گیس،کوئلہ اور لکڑی کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر نے لگیں۔شہریوں نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی،وفاقی وزیرپٹرولیم و قدرتی وسائل اور سوئی گیس حکام سے مطالبہ کیا ہے رہائشی علاقوں میں گیس کی سپلائی یقینی بنائی جائے۔
گھریلو صارفین کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ،شہروں کو صبح ناشتے، دن اور رات کوکھانے کے اوقات میں مشکلات کا سامنا ، معمولات زندگی درہم برہم
گھریلو صارفین کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ،شہروں کو صبح ناشتے، دن اور رات کوکھانے کے اوقات میں مشکلات کا سامنا ، معمولات زندگی درہم برہم
Oct 27, 2022