اسلام آباد(خبرنگار)خواتین کے پارلیمانی کاکس کے وفد نے سیکرٹری ڈبلیو پی سی رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی، پارلیمانی سیکرٹری وزارت قومی صحت ڈاکٹر شازیہ صوبیہ ا ور اراکین قومی اسمبلی وجیہہ قمر ،زہرہ ودود فاطمی، ڈاکٹر ثمینہ مطلوب اور دیگر کے ہمراہ فیڈرل بریسٹ کینسر اسکریننگ سینٹر کا دورہ کیا،بریسٹ کینسر آگاہی مہم کے لیے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ اور بریسٹ سنٹر پمز ڈاکٹر عائشہ عیسانی مجید اور ان کی ٹیم نے استقبال کیا، ڈاکٹر عائشہ عیسانی نے ڈبلیو پی سی کی ٹیم کو پمز کی جانب سے اپنے سٹیٹ آف آرٹ فیڈرل بریسٹ کینسر اسکریننگ سینٹر میں فراہم کی جانے والی مفت سہولیات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سنٹر میں بریسٹ الٹراسانڈ، ایکسرے میموگرافی، ایف این اے سی، بریسٹ بایپسی اوردیگر سہولیات شامل ہیں وفد نے چھاتی کے کینسر کی جلد تشخیص کے ایجنڈے کو فروغ دینے کے لیے حوصلہ افزائی کی اور اس بات کی بھی حوصلہ افزائی کی کہ ضرورت مند مریضوں کو جدید ترین سہولت کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں جو پمز بریسٹ سینٹر بغیر کسی قیمت کے فراہم کر رہا ہے۔
خواتین کے پارلیمانی کاکس کے وفد کا فیڈرل بریسٹ کینسر اسکریننگ سینٹر کا دورہ
Oct 27, 2022