محکمہ اسکول ایجوکیشن:2012ءکے اساتذہ وعملے کی تعیناتی شروع


کراچی(نیوز رپورٹر) محکمہ اسکول ایجوکیشن میں 2012ءکے اساتذہ و غیر تدریسی عملے کی تعیناتی کا عمل شروع ہوگیا،اسکروٹنی کے بعد اہل قرار دیئے گئے 193اساتذہ میں سے 100سے زائد کی تعیناتی کا عمل مکمل ہوچکا ہے جبکہ باقی رہ جانیوالے اساتذہ و غیر تدریسی عملہ ڈائریکٹوریٹ میں اپنی فائلیں جمع کرا رہا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق 2012ءکے اساتذہ و غیر تدریسی عملے کی تمام فائلیں ڈائریکٹوریٹ میں جمع ہورہی ہیں اس کے بعد ڈائریکٹوریٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس کو تمام ریکارڈ بھیج دے گا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس یہ تمام ریکارڈ تعلقہ ایجوکیشن آفیس (ٹی ای او) روانہ کریگا۔ تعلقہ ایجوکیشن آفس تدریسی و غیر تدریسی عملے کو متعلقہ اسکولوں اور دفاتر میں ری جوائننگ دے گا۔ بتایا جاتا ہے کہ پرائمری کے 69، سکینڈری اور کیمپس اسکولوں میں تقریبا 32سے زائد تدریسی و غیر تدریسی عملے نے اپنی فائلیں جمع کروادی ہے جن کے ریکارڈ مرتب کر کے جوائننگ دی جارہی ہے۔
 محکمہ اسکول ایجوکیشن

ای پیپر دی نیشن