مری ، سیاحتی مراکز پر جبری طور  پر تصاویر کھنچنے  والے کیمرہ مافیاکاراج

Oct 27, 2022


  مری(نامہ نگار خصوصی) مری کے اہم اور مصروف سیاحتی مراکز پر جبری طور  پر تصاویر کھنچنے  والے کیمرہ مافیاکاراج ہے ۔ایسے درجنوں کیمرے  والے جس کا تعلق ملک مختلف  مقامات سے ہے سیاحوں کی تصاویر بناکر ان سے زبردستی معاوضہ لیتے ہیں جس کے باعث اکثر سیاحوں کے ساتھ ان کے جھگڑے بھی ہورہے ہیں جس سے مری کی سیاحت پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ یہ کیمرہ مین  مصروف سیاحتی مراکز ڈاکخانہ چوک،مال روڈ ،نگہت زار پارک اور دیگر مقامات پر سرگرم عمل نظر آتے ہیں ۔ایسے میںکینٹ بورڈ انتظامیہ نے ایک اچھا قدم اٹھاتے ہوئے ان کیمرہ مینوں کا کینٹ کی حدودمیں داخلہ مکمل بندکردیا ہے جسکے بعد سب کیمرہ مین میونسپل کارپوریشن کی حدود میں آگئے ہیں۔ عوامی اورکاروباری حلقوںنے کمشنر،ڈپٹی کمشنر ،سی پی او راولپنڈی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مری اورا سسٹنٹ کمشنر مری سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسا کیمرہ مافیا جو سکیورٹی رسک بھی بن سکتا ہے اسے فوری کنٹرول کیاجائے اوران کی شناخت کے بعد انکو سرکاری پاس اورکارڈ جاری کئے جائیں ۔    

مزیدخبریں