گلگت (نامہ نگار) گلگت میں 2 ارب 50 کروڈ روپے کی خطیر رقم سے بنایا جانے والا ایل پی جی ائر مکس تعمیراتی منصوبہ سست روی کا شکار . اس سکیم کے زریعے گلگت شہر کے امپھری سے لے کر جوٹیال تک تقریبا تیس ہزار گھروں کو قدرتی گیس مہیا کی جانی تھی لیکن ڈھائی سال میں مکمل ہونے والا منصوبہ چار سال میں بھی تعطل کا شکار ہے،مین پائپ لائن بچھائی گئی ہے لیکن گھروں کو کنکشن نہیں دیا گیا ہے جبکہ پلانٹ کی تنصیب بر بھی کام سست روی کا شکار بتایاجاتا ہے ۔