مری(نامہ نگار خصوصی) محکمہ واپڈا کی غفلت اورلاپرواہی سے بجلی کی غیر اعلانیہ اورباربار تعطل پر شہریوں اورسیاحوں کا شدید احتجاج خصوصاً مغرب کی اذان اورنماز کے وقت بجلی کی روزانہ بندش سے نمازیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ نمازیوں ،سیاحتی اور کاروباری حلقوںکاکہنا ہے کہ مری میں بجلی کا استعمال صرف روشنی کے حصول کیلئے کیاجاتا ہے یہاں نہ توکوئی انڈسٹری ہے اورنہ ایئرکنڈیشنزاورپنکھوں کا استعمال کیاجاتا ہے انہوںنے وفاقی وزیر بجلی اورچیئرمین آئیسکواسلام آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ذمہ داران کیخلاف سخت بجلی کی بندش کاسخت نوٹس لیاجائے اورمری کو لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ قراردیاجائے۔