گوجرخان (نامہ نگار)راے مظہر اقبال ایک منجھے ہوئے اور دلیر پولیس آفیسر ہیں انکی بطور ضلع راولپنڈی میں ایس پی صدر اور ایس ایس پی انوسٹیگشن سی ٹی او راولپنڈی اور ٹریفک پولیس آفیسر اسلام آباد تعیناتی ایک مثالی اور بہترین کارکردگی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی انہوں ضلع راولپنڈی میں ایک طویل عرصہ نوکری کا گذارا اور اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن نبھائی ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اب رائے مظہر کو بطور ڈی پی او حافظ آباد تعینات کردیا گیا اور انہوں نے چارج سنبھال لیا ہے راے مظہر انتہاہی محنتی اور دلیر آفیسر ہیں جہاں بھی تعینات ہوئے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں بطر یق احسن نبھائی اب بطور ڈی پی او حافظ آباد تعیناتی خوش آئند ہے ادھر بھی وہ عوام کی بھر پور داد رسی کریں گے جراہم کی سرکوبی کے لیے سخت اقدام کریں گے۔
اور مظلوم کی آواز کو سنیں گے اور اپنی سابقہ کارکردگی اور روایت کو مد نظر رکھتے ہوے جدید پولیسنگ سسٹم کے تحت عوام کے جان ومال کا مکمل تحفظ کریں گے۔
راے مظہر اقبال کوبطور ڈی پی او حافظ آباد تعینات کردیا گیا
`
Oct 27, 2022