ارشد شریف کی شہادت حکومت وقت کے ماتھے پر بدنما دھبہ ہے، حافظ شہزاد اختر 

Oct 27, 2022


اٹک (نامہ نگا ر)ارشد شریف کی شہادت حکومت وقت کے ماتھے پر بدنما دھبہ ہے۔ ملک میں عدم اعتماد کے بعد غیر یقینی اور اداروں پر الزامات کی جو فضا بنی ہوئی تھی اسکا فائدہ دشمن ملک کی ایجنسی را بھی اٹھا سکتی۔اس واقعہ کی اعلی سطحی تحقیقات کروا کر قتل کے جو بھی محرکات ہیں انکو سامنے نہ لایا گیا تو سوشل میڈیا پر جاری مہم مزید زور پکڑے گی۔اور اسکا نقصان ملک اور اداروں کو ہو گا۔ان خیالات کا اظہارجنرل سیکر ٹری اٹک پریس کلب رجسٹرڈ حافظ شہزاد اختر اور سینئر صحافی لالہ صدیق نے اٹک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے ارشد شریف کی بیوہ جویریہ صدیق اور ان والدہ سے اظہار ہمدری کرتے ہوئے انہیں بھی صبر کی تلقین کی اور بعد ا زا ں مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا بھی کی۔

مزیدخبریں