پوری قوم ارشد شریف کے بہیمانہ قتل پر انتہائی سوگوار ہے،شوکت جنجوعہ  

Oct 27, 2022


 کلرسیداں(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری شوکت اقبال جنجوعہ نے کہا کہ پوری قوم معروف صحافی ارشد شریف کے بہیمانہ قتل پر انتہائی سوگوار اور معموم ہے حکومت نے اس کی جوڈیشنل انکوائری کا حکم دے دیا ہے اب احباب تبصرے کرنے کی بجائے فیصلے کا انتظار کریں۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ارشد شریف کی موت کا بینی فشری کون ہے کس نے اسے ملک چھوڑے کا کہا اس کی بھی شفاف تحقیقات ہونی چاہیئے۔سوشل میڈیا پر اپنے قومی اداروں کے خلاف الزام تراشی کی اجازت دینا قومی سلامتی سے کھیلنے کے مترداف ہے یہ کوئی طریقہ نہیں کہ بنا سوچے سمجھے بغیر ثبوت کے اپنے ہی اداروں پر الزام تراشی کرکے ملک دشمنوں کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے والے کس کی خوشنودگی کے لیئے یہ سب کر رہے ہیں؟ اب وقت آ گیا ہے سوشل میڈیا کے قوانین پر ازسر نو غور کرنے کی ضرورت ہے ۔

مزیدخبریں