جنڈ میں دلیرانہ واردات ،شہری زیورات ،قیمتی اشیاء سے محروم  


  جنڈ ( نامہ نگار) علاقہ بروالہ کی ممتاز شخصیت ملِک محمد نذیر اعوان کی اطلاع کے مطابق جنڈ کے نواحی علاقے تھانہ انجرا کی حدود میں واقع آبادیوں ڈھوک ناڑی ڈھوک سرفراز ڈھوک حبیب میں لاکھوں روپے سونے کے زیورات نقدی و دیگر قیمتی اشیاء گذشتہ رات کو تقریبا دس بارہ افراد پر مشتمل چوروں کے گروہ نے رات کے اندھیرے میں صبح تک متعدد گھروں میں چوری کرکے فرار ہوگئے مزاحمت کرنے پر چوروں نے مسمی شرف دین کو شدید زخمی کرکے بھاگ گئے چوریوں کے اس واقع پر علاقہ عوام میں شدید خوف وحراس پھیل گیا اور صبح کو واقعات کی خبر پھیلنے پر تمام علاقوں سے لوگ مرکزی روڈ کو بلاک کرکے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب چوھدری پرویز الٰہی صوبائی وزیر قانون پنجاب آئی جی پنجاب آر پی او راولپنڈی اور ڈی پی او اٹک سے ملزمان کی فی الفور گرفتاری اور لوٹی گئی تمام قیمتی اشیاء واپس دلائی جائیں۔

ای پیپر دی نیشن