حضرو (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی راہنما شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ 25 مئی کا لانگ بھی قوم نے دیکھ لیا اب ایک اور لانگ مارچ بھی دیکھ لیںگے عمران خان نے دیکھ لیا ہے کہ ان کی نا اہلی کے بعد کتنے لوگ سڑکوں پر آئے لانگ مار چ کرنا اپنی سیاست بچانے کی ناکام کوشش ہے 4سالوں کی کوئی کارکردگی عوام کے سامنے رکھیں تاکہ عوام ان پر اعتماد کر سکیں کہاں گئے 50لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں ،نیا پاکستان عوام کو سب اچھی طرح یاد ہے موجودہ حکومت 6ماہ میں بھی ان کا گند صاف نہ کر سکی ملک کو دیوالیہ کرنے والے عمران خان کونسی حقیقی آزادی چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ نیازی صاحب کا دور عوام ابھی تک نہیں بھولے جس دن سے انہوںنے اقتدار سنبھالا اس دن سے پاکستان کی بدبختی شروع ہوئی عوام سے دو وقت کی روٹی چھین لی گئی ۔