فتح جنگ (نامہ نگار ) شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صد ر علامہ عارف واحدی نے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے پر پوری قوم کو مبارکباددی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ اس فیصلہ سے اقوام عالم میں پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے اور ثابت ہوا کہ پاکستان ایک پرامن،باوقار اور مضبوط ملک ہے اس فیصلے نے پاکستان کے اندرونی بیرونی دشمنوں خاص کر بھارت کو رسوا اور نامراد کر دیا ہے جن کی پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کے لئے مسلسل سازشیں جاری رہیںپاکستان کے سیکورٹی اداروں،سیاسی و مذہبی قوتوں اور عوام کے شدت پسندی،انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خلاف اتحاد کو اس کامیابی کا کریڈٹ جاتا ہے ہم سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔