ٹیکسلا(قاری ولی الرحمن سے)وفاقی اورصوبائی حکومت کی خصوصی ہدایات پرمحکمہ ذراعت اوراس کے متصل اداروںنے گندم سمیت غذائی اجناس کی زیادہ سے زیادہ پیداوارحاصل کرنے کی خاطر”یوم کاشتکاران“کے موقع پرگندم آگاو¿مہم کابھر پور اندا ز سے آغازکردیا،اس سلسلہ میںمحکمہ زراعت پنجاب تحصیل ٹیکسلاکی ذراعت آفیسرمحترمہ انعم نورین کی کاوشو ں سے ایک بھرپورزراعتی سیمینارکاانعقادعمل میںلایاگیا،جس میںمحکمہ زرا عت (توسیع)کے ڈائر یکٹرراولپنڈی ڈویژن سیدشاہدافتخار بخاری،ریسر چ کونسل کے ڈائریکٹرڈاکٹرسکندرتنویر،د یگرمحکمو ں کے ماہرین ڈاکٹر عبیدالرحمن،ڈاکٹرعنصر،ڈ اکٹرطا ہرا قبال،عبدالرشید نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اورگندم کی بروقت کاشت کے حوالے سے ریسرچ کے اداروںکی تازہ ترین رپورٹس کے مطا بق کاشت کاروںکوآگاہ کیا ڈائریکٹر سید شاہدا فتخا ربخاری نے گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے قومی منصوبہ کے تحت حکومت کاشتکاروں کو سبسڈی کی سہولت اور ترغیبات فراہم کر رہی ہے،کاشتکار گندم کی بہتر پیداوار حاصل کرنے کے لئے محکمہ زرا عت کی جدید زرعی سفارشات پر عمل کریں، حکومت نے گندم کی امدادی قیمت 2200 روپے سے بڑھا کر 3000 روپے فی من مقررکر دی ہے، کاشتکا ر وں کو چاہیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ رقبہ پر گندم اگا ئیں اور بھرپور منافع کما کر ملک کی خوراکی ضرور یا ت کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کریں،انہو ں نے کہاکہ امسال صوبہ پنجاب کے لئے گندم کی کا شت کا ہدف1کروڑ65 لاکھ ایکڑ مقرر کےا گےا ہے جس سے 2 کروڑ10 لاکھ میٹرک ٹن کا پےداواری ہد ف حاصل کےا جا سکے گا،سٹیج سیکرٹری کے فرائض عبد الر شیدساقی نے انجام دیئے ،جبکہ، زرا عت آفیسر ٹیکسلا محترمہ انعم نورین نے تحصیل ٹیکسلاا ورجڑواںمضا فا تی علاقوں میں گندم کی پیداوار،اور دیگرخوردنی اجنا س کی پیداوارکے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی،اوریونین کونسل خرم پراچہ کے مشہورگاوںموضع بل کے علاقہ میںانجینئرمحمدایوب اورزمیندارعا بد بٹ کی کاوشوںکوسراہا،جنہوںنے پہاڑی اورسنگلا خ چٹانوںکی وادی کودن را ت محنت کرکے ایک پلین زمین کی شکل دی،اوروہاںنہ صرف پھلدارپود وں،مختلف سبزیات،اورمختلف قسم کے پھولوںکے پودوںاوردرختوںکی آبیاری میںکامیابی حاصل کی،بلکہ زمینداری کاشوق رکھنے والے دیگرلوگو ں کیلئے بھی ایک روشن مثال قائم کرکے دکھائی،ا نہو ںنے کہاکہ گندم کی بوائی کے موقع پرتصدیق شدہ بیج استعمال کریں،تقریب میںاسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن ھارون احمدخان بھی پوری طرح سرگرم عمل رہے،زیادہ سے زیادہ گندم آگاومہم کے عنوان سے منعقدہ سیمینار میں تحصیل ٹیکسلاکے کاشتکارو ںکے ساتھ ساتھ سابق چیئرمین عثمان کھٹڑملک ایازمحمود، سا بق چیئرمین لب ٹھٹھوعلی اصغراعوا ن، چیئرمین ملک سہیل طارق،سابق چیئرمین حاجی ا جمل خان تنو لی، کرنل(ر)ملک اظہرمحموداورموضع بھلڑکی معروف شخصیت حاجی ملک محمدصابراورملک ارشدشہزادآ ف بانیاںشہزادنگرٹیکسلانے بھی شرکت کی۔