آئرش ٹیم 157رنز پرآئوٹ ‘انگلش ٹیم کے 14.3اوورز میں 105رنز ‘ میچ مکمل نہ ہوسکا 

Oct 27, 2022


لاہور(سپورٹس رپورٹر) ٹی20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے آٹھویں میچ میں آئرلینڈ نے انگلینڈ کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 5 رنز سے اپ سیٹ شکست دیدی۔میلبورن میں کھیلے گئے میچ میں انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔آئرش ٹیم 19ویں اوور میں 157 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔کپتان اینڈی بالبرنی نے 62 رنز کی اننگز کھیلی ۔پال سٹرلنگ 14، لورکن ٹکر 34، کرٹس کیمفر 13، مارک ایڈیر 4، بیری میکارتھی 3، فیون ہینڈ ایک جبکہ ہیری ٹییکٹر اور جارج ڈوکریل بغیر کوئی رن بنائے وکٹ گنوا بیٹھے۔مارک ووڈ اور لیام لیونگسٹن نے 3، 3 جبکہ سیم کرن 2 اور بین سٹوکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم کا آغاز مایوس کن رہا، کپتان جوز بٹلر صفر جبکہ ایلکس ہیلز 7 رنز بناکر پویلن لوٹے ۔بین سٹوکس 6، ہیری بروک 18 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ڈیوڈ میلان نے 35 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی تاہم وہ ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کروا سکے۔میچ کے اختتامی لمحات میں معین علی نے 12 گیندوں پر 24 رنز بنائے تاہم بارش کے باعث میچ روک دیا گیا‘انگلش ٹیم کے 14.3اوورز میں 105رنز، بارش کے وقت تک انگلش ٹیم پار سکورسے 5 رنز دور تھی جو شکست کا سبب بنا۔ جوش لٹل نے 2 جبکہ بیری میکارتھی، گیرتھ ڈیلانی اور جارج ڈوکریل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اینڈی بالبرنی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ نیوزی لینڈ اور افغانستان کے مابین کھیلا جانے والا ٹی20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کا اہم میچ بارش کی نذر ہوگیا۔میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں شیڈول دونوں ٹیموں کے درمیان اہم میچ کا ٹاس بھی نہ ہوسکا جبکہ مسلسل بارش کی باعث امپائرز نے میچ ختم کرنے کا اعلان کیا۔نیوزی لینڈ اور افغانستان کے مابین میچ نہ ہونے کے باعث دونون ٹیموں کو ایک ایک پوائٹ دیدیا گیا ہے۔گروپ اے میں نیوزی لینڈ 3 پوائنٹس کیساتھ پہلے نمبر پر ہے ۔گروپ بی میں بنگلہ دیش دو پوائنٹس کیساتھ پہلے ‘بھارت دو پوائنٹس کیساتھ دوسرے  نمبر پر ہے ۔ پاکستان اور نیدر لینڈ زکا کوئی پوائنٹ نہیں ۔ 

مزیدخبریں