اسلام آباد(خبر نگار)بچوں کو اپنی زندگیاں اسلام کے مطابق بسرکرنے میں والدین کا اہم کردارہوتا ہے آج کے اس دور میں بچوں کو والدین کی نصیحتیں بری لگتی ہیں مگر جب یہ سایہ سر سے اٹھ جائے پھر ان کی قدرآتی ہے جب انسان کو دکھ اورمصیبتیں گھیر لیتی ہیں تو والدین کی سنہری باتیں یاد آتی ہیں نوجوان نسل پر لازم ہے کہ وہ اپنے والدین کی دن رات خدمت کریں اوراگروہ فوت ہوجائیں توانکی روح کے ایصال ثواب کیلئے نیک محافل ذکرواذکارکا پروگرا ترتیب دیں.
،ملک عبدالرشید بھٹی کے چہلم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا امجد ہزاروی،تنویر نوشاہی ،قاری گل زیب نے ان خیالات کا اظہار کیا،تقریب سے عبدالحفیظ ،محمد امیرقادری،محمد فاروق نقشبندی اوردوسرے مقررین نے بھی خطاب کیا۔