مہمان پرندوں کی  سندھ کی جھیلوں پر آمد

Oct 27, 2022


لاڑکانہ،بدین (پی پی آئی)ہر سال کی طرح روس اور سائبیریا اور دیگر ممالک میں شدید سردی اور جھیلوں میں برف جم جانے کی وجہ سے ہزاروں مہمان پرندے سندھ کی جھیلوں پرپہنچ گئے ہیں، ان پرندوں میں کونج، شاہین، تلور، بٹیر اور مرغابیاں شامل ہیں، گزرتے وقت کے ساتھ قدرتی حسن کو دوبالا کرنے والے ان مہمان پرندوں کی تعداد مسلسل کم ہو رہی ہے، ماہرین کے مطابق ایک براعظم سے دوسرے براعظم ہجرت کر نے والے یہ پرندے زمین پر اترے بغیر مسلسل 10ماہ تک اڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ان پرندوں کی تعداد میں پچاس 50 فیصد کمی آئی ہے جس کی ایک وجہ ان پرندوں کا بڑے پیمانے پر غیرقانونی شکار ہے۔

شارٹ سرکٹ سے
 غریب کے گھر آتشزدگی
ٹنڈومحمدخان (نامہ نگار)سومرا محلہ بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث غریب مزدور کے گھر کو آگ لگ گئی. گھریلو استعمال کا سامان مکمل طور پر جل گیا۔تفصیلات کے مطابق ٹنڈو محمد خان کے علاقے سومرا محلہ میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث غریب مزدور شانی جسکانی کے گھر کو آگ لگ گئی جس کے باعث غریب مزدور کے گھر میں موجود گھریلو استعمال کا سامان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا . متاثرہ مزدور نے ایم این اے سید نوید قمر. ایم پی اے سید اعجاز حسین شاہ. وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید قمر. ڈپٹی کمشنر یاسر بھٹی سے اپیل کی ہے کہ میری امداد کی جائے۔

مزیدخبریں