سکرنڈ(رپورٹ: اعظم راول)جب بھی وطن عزیز میں کوئی آفت آتی ہے تو جہاں متاثرہ افراد کی آزمائش شروع ہوتی ہے وہی اہل ثروت کی آزمائش بھی شروع ہوجاتی ہے جماعت اسلامی کی تنظیم الخدمت فاو¿نڈیشن ایسے حالات کو چیلنج کے طور پر لیتی ہے اور اہل خیر کے تعاون سے اپنے غریب اور مستحق بھائیوں کی مدد میں شب و روز ایک کر دیتی ہے۔موجودہ بارش اور سیلاب جیسی آفت سے نمٹنے کے لیے الخدمت فاو¿نڈیشن برسرپیکار ہے جس کے لیے سندھ ریجن کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیزاسٹر مینجمنٹ الخدمت فاو¿نڈیشن کے طور پر کنور راشد مکرم اس کو دیکھ رہے ہیں آج جماعت اسلامی کے صوبہ سندھ کے امیر محمد حسین محنتی سندھ ریجن میں وزٹ کے لیے آئے جن کے ساتھ امیر ضلع سرور احمد قریشی اور کنور راشد مکرم موجود تھے۔ اس دوران امیر صوبہ نے نوابشاہ،دوڑ اور باندھی میں پکا پکایا کھانا،خشک راشن بانٹنے سمیت متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے الخدمت فاو¿نڈیشن کے کام کو سراہا۔ اس کے بعد امیر صوبہ کو سکرنڈ لایا گیا جہاں پر امیر صوبہ محمد حسین محنتی نے الخدمت کے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا جہاں پر امیر صوبہ کو بتایا گیا کہ یہاں پر آج تقریباً پانچ سو مریضوں کو چیک کیا جائے گا اور اسی طرح اب تک مختلف بائیس میڈیکل کیمپوں کا اہتمام کیا جا چکا ہے اسی دوران امیر صوبہ نے بائی پاس پر بیٹھے ایک گوٹھ کے متاثرہ خاندانوں میں پکا پکایا کھانا اور گفٹ پیک تقسیم کیے ۔آخر میں الخدمت فاو¿نڈیشن کے مرکز امدادی سرگرمیاں برائے متاثرین کے آفس میں ایک نشست کا بھی اہتمام تھا جس میں نائب امیر ضلع کنور راشد مکرم نے امیر صوبہ کو ڈیزاسٹر کے پہلے دن سے اب تک جاری امدادی سرگرمیوں کے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر راو¿ عبدلعلیم،عاشق حسین پٹھان،توصیف رحمانی،راو¿ زبیر،محمد انور راجپوت اور رضاکاروں اور کارکنوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔
متاثرین کی دلجوئی کیلئے الخدمت کی امدادی سرگرمیاں
Oct 27, 2022