سانگھڑ(نامہ نگار) نوتعینات ڈی آئی جی محمد یونس چانڈیو کا دورہ ‘ ضلع بھر میں منشیات فروشی کے صورتحال کو پوشیدہ رکھنے کے لئے صحافیوں کو مدعو نہیں کیا گیا ۔سانگھڑ نوتعینات رینج شہید بینظیر آباد ڈی آئی جی محمد یونس چانڈیو نے ایس ایس پی آفس ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انھیں گارڈ آف آنر دیا گیا۔ بعد ازاں ایس ایس پی فرخ علی لنجار کی جانب سے ضلع بھر کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے سب اچھے کی رپورٹ دی گئی جبکہ اس سے قبل ڈی آئی جی کی تعیناتی ہوتی ہے صحافیوں سے ملاقات اور علاقے کی صورتحال پر ضرور سوالات وجواب کا سیشن ہوتا رہا ہے مگر اس مرتبہ صحافیوں سے دورے کو خفیہ رکھا گیا ہے۔کیونکہ اس وقت ضلع بھر کی امن امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے جبکہ ضلع بھر میں منشیات کی خریدوفروخت میں ضلع سانگھڑ ٹاپ آف لسٹ پے ہے۔ پولیس نے اپنے کالے دھن کو مخفی رکھنے کے لئے صحافیوں کو مدعو نہیں کیا ۔کہیں ڈی آئی جی کے سامنے پول نہ کھل جائیں ۔اس سلسلے میں صحافی برادری میں تشویش کی لہر پائی گئی جب کہ ضلع سانگھڑ میں چوریوں کی ریکوری کے لئے شاہپور چاکر میں عوام دھرنے دے رہی ہے اس کے علاوہ منشیات کی روک تھام کے لئے سرہاڑی میں سول سائٹی اور اسکول کے بچے احتجاج کر رہے ہیں ضلع سانگھڑ میں سرے عام مویشی منڈیوں ،کیبنوں اور گھروں محلوں کی سطح پر منشیات فروخت کی جارہی ہے عوام نے نو تعینات ڈی آئی جی محمد یونس چانڈیو سے مطالبہ کیا ہے کہ نوٹس لے کر منشیات فروشی اور امن امان کی صورتحال کو بہتر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
سانگھڑ میں جرائم کوچھپانے کیلئے بددیانت پولیس افسران کی کوششیں
Oct 27, 2022