میاں چنوں (خبر نگار/ نمائندہ نوائے وقت ) اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں رمیض ظفر کو تبدیل کر دیا گیا رمیض ظفر کی خدمات ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے سپرد کردی گئیں۔
سی ای او ہیلتھ کا دورہ بورے والا ہسپتال سروس ڈیلیوری کا جائزہ
وہاڑی (نامہ نگار‘ کرائم رپورٹر) چیف ایگز یکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک نے ٹی ایچ کیو ہسپتال بوریوالا کا وزٹ کیا۔ ایمرجنسی سمیت مختلف وارڈز کا معائنہ کیا ڈاکٹرز، سٹاف کی حاضری، ہسپتال کی صفائی ستھرائی اور مریضوں کو علاج معالجہ کہ فراہمی کا جائزہ لیا اور صورتحال تسلی بخش پائی گئی۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد ارشد ملک نے اس موقع پر کہا کہ عوام کو بہترین علاج معالجہ کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔