ملتان (سپیشل رپورٹر) نومنتخب امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے اپنی ذمہ داریوں کا حلف اٹھا لیا۔اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کی واحد جمہوری جماعت ہے جس میں ہر دو سال کے بعد نئے ذمہ دران کا تقرر ہوتا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا کرتا ہوں اللہ تعالی مجھ سے راضی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم 98 فیصد عوام کے نمائندہ ہیں اور ملک اور شہروں پر مسلط 2 فیصد اشرافیہ ملک اور شہر ملتان کی بربادی کے ذمہ دار ہیں۔ شہر ملتان کے لوگوں کے پاس صحت، تعلیم کی کوئی سہولیات میسر نہیں۔ امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راو¿ محمد ظفر نے کہا کہ جماعت اسلامی صرف ایک سیاسی جماعت نہیں یہ ایک تحریک ہے جو مشن نبویکو لیکر میدان میں موجود ہے۔ تقریب میں میاں آصف اخوانی ‘ میاں منیر بودلہ ، اطہر عزیز، علی اصغر سلیمی ، خواجہ صغیر دیگر بھی موجود تھے۔
نئے ایم ایس شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈاکٹر شاہد ریاض نے چارج سنبھال لیا
ملتان (خصوصی رپورٹر)گورنمنٹ شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال ملتان مین نئے تعینات ہونے والے میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر
شاہد ریاض نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا اس موقع پر ہسپتال کے ایڈمن آفیسر ظہیر جاوید ، فنانس آفیسر عمران ریاض، ایچ آر آفیسر راحیل اختر ، آئی ٹی آفیسر تابش جاوید ، کوالٹی انشورنس آفیسر فاروق بیگ ، ایچ آر اسسٹنٹ حذیفہ خان ، ایڈمن اسسٹنٹ عبد القدیر اور شبر صدیقی نے چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی۔