ملتان(نمائندہ خصوصی) امن پنجاب رکشہ ڈرائیورز یونین کا اجلاس زیر صدارت ضلعی چیرمین صوفی محمد صدیق ہوا جس سے انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر ایل پی جی مافیا نے بھی گیس کے نرخ بڑھا کر لوٹ مار شروع کر رکھی ہے جس سے رکشہ ڈرائیورز کو شدید مشکلات کاسامنا ہے پہلے ہی رکشہ ڈرائیورز غریب سے غریب تر ہیں ایل پی جیکا سرکاری نرخ 190 روپے کلو مقرر ھے جبکہ مافیا نے 210 روپئے فی کلو کر رکھی ہے جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیںانہوںنے ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو سے اپیلکی کہ فوری طور پر مافیا کے خلاف ایکشن لیں، رکشہ ڈرائیورز جو عمر رسیدہ ہیںشروع سے رکشہ چلا رہے ہیں انہیں ڈرائیونگ لائسنس میں رعایت دی جائے اس موقع پر باو¿ ریاض ملک اشرف عابد ڈوگر محمد اسلم قاری طارق ہاشمی محمد اختر ندیم نعیم بلا نعیم شاہ آمین خان نیازی آمین خان ممتاز شہباز رانا شاہد محمد منیر بابا شعبان صفدر حسین مشتاق حسین غفار نیازی غضنفر عباس محمد اقبال محمد عمران ملازم حسین عبدالرحمن محمد اشرف قیصر عباس شیر باز ودیگرنے شرکت کی۔
a
ایل پی جی مافیا کی لوٹ مار کیخلاف کارروائی کی جائے: رکشہ ڈرائیورز یونین
Oct 27, 2022