عارضی پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ کالج بوریوالاکیخلاف طلباءکا احتجاجی مظاہرہ


بورے والا(نامہ نگار) گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج کے طلباءمحمد اویس،محمد شہباز،فقیر حسین،سجاول،قمر زمان اور علی رضا سمیت دیگر نے کالج میں چند روز قبل عارضی تعینات ہونے والے پرنسپل پروفیسر محمد مظفر محمد حسین کے خلاف کلاسوں کا بائیکاٹ کرکے ملتان روڈ پر کالج گیٹ کے سامنے شدید احتجاجی مظاہرہ کیا ،نعرے بازی کی اورالزام عائد کیا کہ پرنسپل طلباءپر بلاجواز تشدد،انکو معمولی باتوں پر بھاری جرمانے عائد کرتے ہیں، شکایت کرنے پر کالج سے نکالنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں اگر عارضی پرنسپل کو فوری ہٹا کر مستقل پرنسپل کی تعیناتی نہ کی گئی تو کالج کا تعلیمی ماحول خراب ہوگا اور ہم کلاسوں کا بائیکاٹ جاری رکھیں گے دوسری جانب پرنسپل پروفیسر مظفر محمد حسین کا کہنا ہے کہ میں کالج کے نظام کو ٹھیک کرنے کی کوشش کررہا ہوں جنکو اس سے تکلیف پہنچ رہی ہے وہی عناصر مظاہرہ کررہے ہیں میں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا جب تک ہوں اپنا کام ایسے ہی کرتا رہوں گا۔

ای پیپر دی نیشن