اے ڈی پی سکیم ”ویمن ان مائننگ“کے تحت لمز یونیورسٹی میں تربیتی کورس 


لاہور(نیوزرپورٹر)حکومت پنجاب نے اے ڈی پی سکیم ”ویمن ان مائننگ“کے تحت لاہور کی لمز یونیورسٹی میں Rausing Executive Development Center (REDC) کے زیر اہتمام ”پروجیکٹ مینجمنٹ“کا اچار روزہ تربیتی کورس ایگزیکٹو کا انعقاد کیا ۔ اس کورس کی مدد سے منیجرزاپنے پراجیکٹس کو تکنیکی انداز میں معینہ مدت اور بجٹ کے اندر مکمل کرنے کے قابل ہونگے۔ کورس میں عاتکہ عمار بخاری ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن، خرم شہزاد، ڈپٹی ڈائریکٹر (پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ) CIM ، حمیرا اشرف، اسسٹنٹ منیجر پنجمین، نادیہ نجف، شماریاتی آفیسر، جویریہ ناصر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈی جی ایم ایم ڈی مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ نے حصہ لیا۔

ای پیپر دی نیشن