سیکرٹری بلدیات سید ظہیر الاسلا م قابل تقلید 

Oct 27, 2022


مکرمی: خیبرپختونخو ا کے سرکاری افسران میں سید ظہیر الاسلام شاہ تمغہ شجاعت کا شمار ایماندار ،دیانتدار اور فرض شناس افسران میں ہوتا ہے ۔خیبرپختونخوا میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کا کریڈٹ بھی سید ظہیر الاسلام شاہ کو جاتا ہے ۔جب وہ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن تھے ہر ضلع میں کھلی کچہری منعقد کی تھی ۔لوگوں کے مسائل اور شکایات خود سنتے تھے اور موقع پر حل کے لئے احکامات جاری کرتے تھے ۔ان کے دفتر کے دروازے عام سائلین کے لئے کھلے تھے اور ان سے ہر کوئی سائل بغیر سفارش اور سیاسی اثر رسوخ ملاقات کر سکتا تھا ۔سید ظہیر الاسلام شاہ جب کمشنر ملاکنڈ ڈویژن تھے نہ سردی کو دیکھتے اور نہ ہی گرمی کی پرواہ کرتے ۔دور دراز علاقوں میں کھلی کچہری کے لئے پہنچ جاتے تھے ۔تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو بھی اس بات کا پابند کر دیا تھا کہ اپنے دفاتر سے نکل کر کھلی کچہری کا سلسلہ شروع کریں ۔خیبرپختونخوا حکومت نے بہترین کارکردگی کی بنیاد پر سید ظہیر الاسلام شاہ کو سیکرٹر ی بلدیات تعینات کر دیا ۔تعیناتی کے بعد مختلف اضلاع کے انہوں نے دورے شروع کر دیئے ہیں اور بلدیاتی افسران کو واضح ہدایات جاری کر دی ہیں کہ عوام کے لئے آسانی پیدا کریں اور اپنے فرائض ایمانداری کے ساتھ سرانجام دیں ۔مختلف ٹی ایم اوز کو بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ اپنے علاقوں میں صفائی کی مہم شروع کریں ۔ترقیاتی فنڈز میں شفافیت پیدا کریں اور ترقیاتی فنڈز میں پسماندہ علاقوں کو ترجیح د ی جائے ۔بحیثیت سیکرٹری بلدیات بھی اپنے دفتر کے دروازے عوا م کے لئے انہوں نے کھول دیئے ہیں ۔صوبے کے مختلف اضلاع سے عوام ان کے دفتر آتے ہیں ۔ان کے ساتھ ملاقات کر کے اپنے مسائل ،شکایات اور مشکلات سے آگاہ کرتے ہیں ۔سیکرٹر ی بلدیات سید ظہیر الاسلام شاہ موقع پر سائلین کی شکایات و مسائل پر احکامات جاری کرتے ہیں اور سائلین کی دادرسی بھی کرتے ہیں ۔صوبے کے تمام تحصیل میونسپل افسران کو بھی ہدایات جاری کر دی ہیں کہ عوامی مسائل حل کریں اور اپنے دفاتر سے نکل کر بازاروں کا وزٹ کریں ۔(سید ولی شاہ آفریدی 03005991213 )

میونسپل افسران کی کارکردگی کو خود دیکھتے ہیں اور اچھی کارکردگی کی بنیاد پر ٹی ایم اوز کو تعینات کرتے ہیں ۔خیبرپختونخوا کے تمام سرکاری افسران سیکرٹری بلدیات سید ظہیر الاسلام شاہ کی تقلیدکریں دفاتر کے دروازے سائلین کے لئے کھول دیں اور ا ن کے مسائل حل کریں ۔

مزیدخبریں