پرامن لانگ مارچ روکنے کے حق میں نہیں ہیں: حسن مرتضیٰ 


لاہور (خصوصی نامہ نگار، نامہ نگار)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ لانگ مارچ یا احتجاج روکنے کے حق میں نہیں اگر وہ پرامن ہو لیکن ان کا ماضی گواہ ہے کہ وہ پرامن احتجاج نہیں کرتے۔ پاکستان کو نقصان پہنچاتے ہیں۔وہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے احاطے میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔دوسری جانب پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹاو¿ن میں پیپلز یوتھ پنجاب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو کام ہمیشہ پیپلز پارٹی کرتی تھی آج پیپلز یوتھ کر رہی ہے۔ پاکستان گلوبل وارمنگ کا شکار ہے جو مغرب کا کیا دھرا ہے۔جس قتل کیس میں بھٹو کو سزائے موت ہوئی وہ اس میں ملوث ہی نہیں تھے۔پیپلز پارٹی عدالتی قتل کے باجود اپنے موقف پر ڈٹی رہی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...