لاہور (لیڈی رپورٹر)لانگ مارچ میں شرکت کیلئے تحریک انصاف شعبہ خواتین پنجاب کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔عام عورتوں کو موبلائز کرنے کے لئے شعبہ خواتین پنجاب نے عہدیداران اور کارکنان کو خصوصی ہدایات جاری کر دیں، ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ۔دوسری جانب خواتین کی طرف سے مارچ میں شرکت کیلئے پارٹی پرچم کے رنگوں سے ہم آہنگ پہناووں کی تیاریاں بھی جوش و خروش سے جاری ہیں۔ دریں اثنا سنٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر نوشین حامد نے صوبائی سیکرٹریٹ میں لانگ مارچ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ میں خواتین بھرپور شرکت کریں گی ۔سابق رکن قومی اسمبلی کینٹ ٹاو¿ن کی صدر روبینہ جمیل نے کہا کہ جمعہ کو لبرٹی چوک میں لاکھوں عوام جمع ہوں گے۔ رکن پنجاب اسمبلی شاہدہ احمد ملکہ نے کہا کہ 28 اکتوبر کو عمران خان کی قیادت میں ملک کے کونے کونے سے قافلے حقیقی آزادی مارچ اسلام آباد پہنچے گا ۔
پی ٹی آئی لانگ مارچ، خواتین متحرک، جوش و خروش عروج پر، ٹیمیں تشکیل
Oct 27, 2022