عمران خان ظلم کی حکومت کیخلاف لانگ مارچ کرنے جا رہے ہیں، یاسمین راشد 

Oct 27, 2022


لاہور(نیوزرپورٹر)صوبائی وزیر صحت وصدر پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کنٹینر پر پی ٹی آئی دفترجیل روڈسے لبرٹی چوک کا دورہ کیا۔اس موقع پر کرنل(ر)اعجاز منہاس، طارق ثناءباجوہ، عندلیب عباس، شنیلہ علی، زبیرخان نیازی، ڈاکٹرعظیم الدین زاہد، رخسانہ، میاں زاہدالرحمن، طارق حمید، ڈاکٹر نوشین حامد معراج، سعدیہ سہیل ودیگررہنما موجود تھے۔رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ عمران خان ظلم کی حکومت کے خلاف لانگ مارچ کرنے جارہے ہیں۔ جمعہ کو عمران خان کے ساتھ عوام کاسمندرہوگا۔ وفاقی حکومت عوام کے سمندرکونہیں روک پائے گی۔عمران خان کے اسلام آبادپہنچتے ہی وفاقی حکومت ریزہ ریزہ ہوجائے گی۔پی ٹی آئی کے کارکنان لانگ مارچ کیلئے پرجوش ہیں۔راناثناء اللہ اسلام آبادکو جتنے مرضی کنٹینرلگاکربندکردو۔قبل ازیں ڈاکٹر یاسمین راشد نے پارٹی آفس جیل روڈ میں اجلاس کی صدارت کے دوران لانگ مارچ کی تیاریوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔

 ، لانگ مارچ کی تیاریوں کوحتمی شکل دی جارہی ہے۔بتایا گیا کہ نام نہاد وفاقی حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئے۔لاہورسے اسلام آبادپاکستان تحریک انصاف کے کارکنان لانگ مارچ میں بھرپورشرکت کریں گے۔ 

مزیدخبریں