کاہنہ : طالبات سے چھیڑ خوانی ‘آوازیں کسنا معمول بن گیا


کاہنہ(نامہ نگار)کاہنہ نو میں طالبات سےاوباشوں کی چھیڑخوانی اور آوازیں کسنا معمول بن گیا۔کئی طالبات نے حالات کے پیش نظرکالج آنا چھوڑدیا۔طالبات کی متعدد شکایات کے باوجود مقامی پولیس نے اوباشوں کیخلاف تاحال کارروائی نہ کی۔3 موٹرسائیکل سوار اوباشوں نے تھانہ کاہنہ کے سامنے گورنمنٹ گرلزکالج کاہنہ نوکی طالبہ (ا) کودیدہ دلیری سے اغوا کرنے کی کوشش کی اور ناکامی پرشدید چھیڑخانی کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔متاثرہ طالبہ نے تھانہ میں نامعلوم ملزمان کیخلاف درخواست دیدی۔ متاثرہ طالبہ اور اسکی ساتھی طالبات نے بتایا کہ عرصہ سے اوباش نوجوان چھٹی کے وقت ہمیں مسلسل پریشان کررہے ہیں۔ متعدد بار شکایات کے باوجود کاہنہ پولیس نے کارروائی نہ کی جسکی وجہ سے ہماری کئی ساتھی طالبات نے مجبورا” کالج آنا چھوڑدیا ہے۔ ایس ایچ او عاصم حمید نے رابطہ پر بتایاکہ یہ معاملہ آج ہی میرے علم میں آیاہے جس پربلاتاخیرکارروائی کی جائیگی۔

ای پیپر دی نیشن