لاہور(نامہ نگار)شادمان پولیس نے لاہور سیف سٹی اتھارٹی کی بیٹریاں چوری کرنے والا 3 رکنی گروہ گرفتار کر لیا ہے۔ شادمان پولیس نے ریکارڈ یافتہ ملزم عمران عرف مانی، بشیر اور ماجد گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے لاہور سیف سٹی اتھارٹی کی چوری کی گئی بیٹریاں، موبائل اور اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیاہے۔پولےس کے مطابق ملزمان گاڑی اور موٹرسائیکل پر آتے اور سیف سٹی اتھارٹی کی بیٹریاں نکال کر رفوچکر ہو جاتے تھے۔ملزم عمران کے خلاف چوری وڈکیتی کے 40 مقدمات لاہور کے مختلف تھانوں میں بھی درج ہیں۔ملزمان کے زیر استعمال گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی ہے۔