گرین شرٹس کاپرتھ آپشنل پریکٹس سیشن ‘ بابر اعظم، محمد رضوان، شاہنواز دہانی، فخر زمان، عثمان قادر، محمد حارث، محمد حسنین خوشدل شاہ شریک


لاہور(سپورٹس رپورٹر)ٹی 20 ورلڈ کپ میںآج جمعرات کو تین میچز کھیلے جائینگے۔پہلے میچ میں جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں سڈنی میں صبح آٹھ بجے ، بھارت اور نیدرلینڈز کی ٹیموں کے درمیان میچ دن 12 بجے ، پاکستان اور زمبابوے کے درمیان میچ شام چار بجے کھیلا جائےگا۔ پاکستان ٹیم کے 8 کھلاڑیوں نے پرتھ سٹیڈیم میں آپشنل ٹریننگ سیشن کیا۔ کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، شاہنواز دہانی، فخر زمان، عثمان قادر، محمد حارث، محمد حسنین اور خوشدل شاہ نے ٹریننگ سیشن میں شرکت کی۔ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق، باﺅلنگ کوچ شان ٹیٹ اور بیٹنگ کوچ محمد یوسف بھی موجود تھے۔ آل راﺅنڈر افتخار احمد نے کہا ہے کہ بڑی ٹیموں کےخلاف سکور کر کے مورال بلند ہوتا ہے، اس اعتماد کو آگے لے کر جانا ہے، ہر میچ نیا میچ ہوتا ہے، کوشش ہوتی ہے سو فیصد دیں اور ٹیم کو جتوائیں۔ ہارنے کے بعد فطری طور پر دل ناراض اور دکھی ہوتا ہے، جس طرح کپتان اور مینجمنٹ نے سپورٹ کیا اعتماد ملا ہے۔ حارث رﺅف نامی گرامی باﺅلر ، امید ہے اچھی باﺅلنگ کرےگا، زمبابوے بھی انٹرنیشنل ٹیم ، اس کےخلاف ایسا ہی کھیلنا جیسا کسی اور کےخلاف کھیلنا ہے، کوشش کریں گے اعتماد کےساتھ کھیلیں۔ مڈل آرڈر کے تمام کھلاڑی پاکستان ٹیم کیلئے رنز کرنے کیلئے بےتاب ہیں، لوگ کہتے ہیں کہ میں سوئپ نہیں مارتا، اس بار پریکٹس کررہا ہوں۔ کوشش کرتے ہیں میچ جتوائیں۔ بھارت کےخلاف شکست کے بعد’دل افسردہ ہے۔ پاکستان کے پاس مزید غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

 افسوس کے باجود ہمارے حوصلے بلند ہیں۔ کھلاڑی کارکردگی دکھانے کے لیے پرجوش ہیں۔

ای پیپر دی نیشن