پاکستان سخت حریف ‘چیلنج کیلئے تیار‘حکمت عملی سے کھیلیں گے : کریگ اروین  گرین شرٹس کا ٹورنامنٹ کا بہترین باﺅلنگ اٹیک ‘مقابلہ کیلئے تیار ہیں: سکندر رضان 


لاہور(سپورٹس رپورٹر)زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان کریگ اروین نے کہا ہے کہ اندازہ ہے کہ پاکستان ہمارے لیے سخت حریف ثابت ہوگا، ہم پاکستان کے چیلنج کیلئے تیار ہیں۔یہاں ابتدائی چھ اوورز کافی اہم ہیں اور پاکستان کے پاس نئے گیند کے بہترین باﺅلر ہیں۔ کوشش کریں گے ابتدائی اوورز میں ڈبلز زیادہ لیں، مڈل اوورز میں باونڈریز پر جائیں، حارث جیسے باﺅلر کیخلاف سٹرائیک روٹیٹ کرتے رہنا ضروری ہے۔ آل راو¿نڈر سکندر رضا نے پاکستان کےخلاف میچ کیلئے تیار ہیں، کوشش ہوگی جیتیں اور آگے جائیں۔ پاکستان کا اٹیک ٹورنامنٹ کا بہترین باﺅلنگ اٹیک ہے، بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا بھی اچھے ہیں مگر پاکستان کے سیمرز ٹاپ ہیں۔ پاکستان کے باﺅلرز اور بیٹرز دونوں ہی زبردست ہیں۔

، رضوان اور بابر اعظم کی جوڑی ٹاپ کی ہے، پاکستانی بیٹرز کوئی بھی ہدف حاصل کرسکتے اور باﺅلرز سکور کا دفاع کرسکتے ہیں۔زمبابوے کو کم میچز لائٹس میں ملتے ہیں اس لیے ایڈجسٹ ہونا چیلنج ہوتا ہے، جس طرح ہماری ٹیم نے یہاں کھیلا اور پرفارم کیا اس پر مجھے فخر ہے۔میں یہ کہنے کا عادی نہیں کہ یہ کردوں گا یا ویسا کردوں گا، میرے ہاتھ میں کوشش کرنا ہے، وہ میں ہمیشہ کرتا ہوں۔

ای پیپر دی نیشن