آئرش ٹیم 157رنز پرآﺅٹ ‘مین آف دی میچ اینڈی بالبرنی کے 62رنز ‘انگلش ٹیم کے 14.3اوورز میں 105رنز ‘بارش کے باعث میچ مکمل نہ ہوسکا


لاہور(سپورٹس رپورٹر) ٹی20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے آٹھویں میچ میں آئرلینڈ نے انگلینڈ کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 5 رنز سے اپ سیٹ شکست دےدی۔میلبورن میں کھیلے گئے میچ میں انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔آئرش ٹیم 19ویں اوور میں 157 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔کپتان اینڈی بالبرنی نے 62 رنز کی اننگز کھیلی ۔مارک ووڈ اور لیام لیونگسٹن نے 3، 3 وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں کپتان جوز بٹلر صفر جبکہ ایلکس ہیلز 7 رنز بناکر پویلن لوٹے ۔بین سٹوکس 6، ہیری بروک 18 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ڈیوڈ میلان نے 35 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی تاہم وہ ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کروا سکے۔میچ کے اختتامی لمحات میں معین علی نے 24 رنز بنائے تاہم بارش کے باعث میچ روک دیا گیا‘انگلش ٹیم کے 14.3اوورز میں 105رنز، بارش کے وقت تک انگلش ٹیم پار سکورسے 5 رنز دور تھی جو شکست کا سبب بنا۔ جوش لٹل نے 2 وکٹ حاصل کی۔اینڈی بالبرنی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ نیوزی لینڈ اور افغانستان کے مابین میچ بارش کی نذر ہوگیا۔ دونو ںٹیموں کو ایک ایک پوائٹ دےدیا گیا۔گروپ اے میں نیوزی لینڈ 3 پوائنٹس کےساتھ پہلی، سری لنکا، انگلینڈ، آئرلینڈ اور آسٹریلیا 2،2 پوائنٹس کےساتھ دوسرے، تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہے۔گروپ بی میں بنگلہ دیش دو پوائنٹس کیساتھ پہلے ‘بھارت دو پوائنٹس کیساتھ دوسرے ‘جنوبی افریقہ ایک پوائنٹ کیساتھ تیسرے ‘زمبابوے ایک پوائنٹ کیساتھ چوتھے نمبر پر ہے ۔ پاکستان اور نیدر لینڈ زکا کوئی پوائنٹ نہیں ۔ 

ای پیپر دی نیشن