لاہور(نیوزرپورٹر)تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہرنے کہا ہے کہ لاہور سے لاکھوں لوگ نکلیں گے۔صرف ہمارے لوگ نہیں بلکہ دوسرے لوگ بھی نکلیں گے۔پاکستان میں تبدیلی آنے جارہی ہے عمران خان نے بروقت فیصلہ کیا ہے۔ہمارے اتحادی وزیر اعلیٰ ہمارے ساتھ ہیں اور ہم سے تعاون کر رہے ہیں۔میری عوام سے اپیل ہے کہ کوئی بھی گھر میں موجود نہ رہے۔ہماری تحریک کو 100 سال بعد بھی سکولوں میں پڑھایا جائے گا۔ہمارے لانگ مارچ سے کسی کو مشکل نہیں ہو گی بلکہ یہ عوام کے بھلائی کیلئے ہے۔