لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ نوجوان نسل میں اخلاقی پستی اور زوال کی بنیادی وجہ حکمران طبقہ ہے۔ لیڈر ہی معاشرے کی اصلاح میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں اور اپنے عمل سے دوسرے کو ترغیب دیتے ہیں۔بدقسمتی ہمارے ملک کے مداری، کھلاڑی، وڈیرے، پارٹیاں جھنڈے اور وفاداریاں تبدیل کرنے والے سیاستدانوں نے اخلاقیات کا جنازہ نکال کر رکھا دیا ہے۔ حکومتی ایوان ہوں یاجلسے جلسوں ہمارے حکمرانوں نے نوجوان نسل کو ہر موقع پر بداخلاقی کا بدترین درس دیا ہے۔ ہماری تعلیم یافتہ نوجوان نسل کااخلاقی تربیت سے بے بہرہ ہوناپورے معاشرے کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے پاکستان زندہ باد یوتھ لیڈر شپ کنونشن کی تیاریوں کے سلسلے میں انتظامی کمٹیوں کے عہدیداران کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔