شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل میاں رفاقت علی نے کہا ہے کہ نواز لیگ کی اداروںکیساتھ کوئی محاذ آرائی نہیں ہے بلکہ ہم اداروںکی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں اداروں کے بعض لوگوں پر تنقید کامقصد اختیارات کی جنگ نہیںبلکہ آئینی حدود وقیود میں رہ کر کام کرنا ہے عمران خان کاکردار پاکستانی سیاست میں انتہائی بھیانک ثابت ہورہاہے الیکشن کمیشن کے فیصلہ نے اسکی چوری کو بے نقاب کر کے قوم کے سامنے رکھ دیا ہے صادق اور امین کا سر ٹیفکیٹ دینے والوں کیلئے یہ فیصلہ نوشتہ دیوار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک وقوم کیلئے انتہائی خطرناک ثابت ہوئے ہیں اس کی سوچ نوجوان نسل کو اخلاقی طور پر تباہ کرنے کے مترادف ہے سیاسی اختلافات کو ذاتیات میںتبدیل کرکے عمران خان نے قوم پر احسان نہیں بلکہ ظلم کیا ہے۔