جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت)معروف سیاسی سماجی شخصیت و سابق یو سی چیئرمین رانا آصف محمود خاں آف سیکھم نے کہا ہے کہ پاکستان کا فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے نکلنا خوش آئند ہے جس پر پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت خراج تحسین اور پاکستانی قوم مبارکباد کی حقدار ہے سیاسی و عسکری قیادت نے ایف اے ٹی ایف کے تمام نکات مکمل کر کے معاشی ترقی کی راہ ہموار کی، اپنے ایک بیان میں رانا آصف محمود خاں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ اور وقار کی بحالی بڑی کامیابی ہے۔