لال حویلی قبضہ واگزاری کیس، اپیل دوبارہ سول عدالت کو بھجوا دی 


راولپنڈی (جنرل رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خورشید عالم بھٹی نے لال حویلی سمیت 7یونٹس کا قبضہ واگزار کرانے کیلئے متروکہ وقف املاک کی جانب سے شیخ رشید احمداور ان کے بھائی کے خلاف کاروائی کے خلاف دائر اپیل دوبارہ سول عدالت کو بھجوا دی ہے۔ جہاں پر سول عدالت اس دعوی کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کرے گی۔ عدالت نے شیخ برادران کی اپیل نمٹاتے ہوئے فریقین کے وکلا کو ہدایت کی ہے کہ وہ مزید سماعت کے لئے مجاز عدالت کے روبرو پیش ہوں۔
سول عدالت

ای پیپر دی نیشن