جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق ممبر ضلع کونسل حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس کا فیصلہ جیسی کرنی ویسی بھرنی کے مصداق انصاف پرمبنی ہے عمران خان نے جو گڑھا سیاسی مخالفین کیلئے کھودا خود اسی میں گر گئے ہیں ان کیساتھ جو کچھ بھی ہوا ہے وہ مکافات عمل ہے ، اپنے ایک بیان میں حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا کہ عمران خان سیاست کو نفرت انتشار اور فساد کی جانب لے جانا چاہتے ہیں ملک کو چلانے کی بجائے بند کرنا ہی انکاہمیشہ سے مشن رہا ہے لیکن محب وطن عوام کی اکثریت انہیں ان کے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے میاں نواز شریف کے صبر کا نتیجہ پوری دنیا نے دیکھ لیا اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کیس میں چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کو نا اہل قرار دیکر انکی بدیانتی بے نقاب کردی ہے پی ٹی آئی کی سیاست ختم ہو چکی وہ وقت دورنہیں جب یہ قومی سیاست میں قصہ پارینہ بن جائیں گے۔